19 اکتوبر 2013 - 20:30
صہیونی فوجیوں کی فائرنگ، ایک فلسطینی زخمی

غرب اردن کے جنوبی علاقے میں فلسطینی مسلمانوں پر صیہونی فوجیوں کی جانب سے ہونے والی فائرنگ میں ایک فلسطینی مسلمان زخمی ہوگيا۔

ابنا: فلسطینی ذرائع کے مطابق یہ واقعہ، غرب اردن کے جنوب میں واقع شہر الخلیل میں پیش آیا جہاں صہیونی فوجیوں نے ایک تئیس سالہ فلسطینی جوان کو فائرنگ کا نشانہ بناکر زخمی کردیا جسے پھر اسپتال منتقل کردیا گيا۔ قابل ذکر ہے کہ فلسطینی علاقوں میں صہیونی فوجیوں کی جارحیت اور بربریت کا سلسلہ بدستور جاری ہے جو نہ صرف فلسطینیوں کو اپنی فائرنگ کا نشانہ بناتے رہتے ہیں بلکہ انھیں مالی نقصانات پہنچانے کے علاوہ ان کی زمینوں اور رہائشی مکانات پر قبضہ بھی کررہے ہیں اور اس قسم کے یہ جارحانہ اقدامات، فلسطینیوں کو مرعوب اور صہیونی آباد کاری کی توسیع کی غرض سے عمل میں لائے جارہے ہیں۔

.......

/169